کرکٹر شرجیل خان کے گھر پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا

بھائی نے ایسی کارکردگی دکھائی کہ اب تو قومی ٹیم میں شمولیت بنتی ہے ‘شرجیل خان کی بہن کی بات چیت

منگل 23 فروری 2016 15:11

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) پی ایس ایل کی پہلی سنچری بنانے والے کرکٹر شرجیل خان کے گھر پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ بہن کا کہنا ہے کہ بھائی نے ایسی کارکردگی دکھائی کہ اب تو قومی ٹیم میں شمولیت بنتی ہے جبکہ اہل خانہ نے مبارکبا د دینے کیلئے آنے والوں کو مٹھائی کھلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے ایک اہم میچ میں شرجیل خان نے اپنی دھواں دھار بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور 117 کی اننگز کھیل کر پی ایس ایل کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل میں پہنچ گئی اور شرجیل خان کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا جس کے بعد حیدر آباد میں ان کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا جس پر ان کے اہل خانہ نے مبارکباد دینے کیلئے آنے والوں کو مٹھائی کھلا کر ان کا منہ میٹھا کیا۔

متعلقہ عنوان :