آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کے قریب پہنچ گیا

منگل 23 فروری 2016 15:09

اوول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کے قریب پہنچ گیا۔ سیریز جیتنے کے لیے آسٹریلیا کو دوسرے اور فائنل ٹیسٹ کے پانچویں روز صرف 131رنز درکار ہیں۔نیوزی لینڈ نے چوتھے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز چار وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکیس رنز سے شروع کی اور پوری ٹیم تین سو پینتیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

کین ولیم سن ستانوے اور میٹ ہینری چھیاسٹھ رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے جیکسن برڈ نے پانچ اور جیمز پیٹنسن نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔جواب میں آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ پر ستر رنز بنالیے۔ کینگروز کو اب بھی ایک سو اکتیس رنز کی ضرورت ہے جب کہ اس کی نو وکٹ باقی ہیں۔ ان فارم جو برنز ستائس اور عثمان خواجہ انیس رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کو دو ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :