کوئٹہ ،ایف سی اور پولیس کا سرچ آپریشن ، 15مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

منگل 23 فروری 2016 15:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) فرنٹیئرکوربلوچستان اورپولیس نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی اور نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کرکے 15مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ایف سی اورپولیس نے کوئٹہ کے وسطی علاقے ٹین ٹاؤن ،سرکی روڈ اورنواحی علاقے بروری میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کئے جس کے دوران 15مشتبہ افراد کوحراست میں لیکران کے قبضے سے 4عدد ایس ایم جیز،6پسٹل ،2 رائفلیں اورسینکڑوں راؤنڈز برآمدکرلئے گئے۔ حراست میں لئے گئے ملزمان کو مزیدتفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :