کوٹری ‘ فیس بک پر رشتے داروں کے نام سے قابل اعتراض مواد شائع کرنے والے دو ملزمان گرفتار

منگل 23 فروری 2016 14:59

کوٹری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ نے کوٹری میں کارروائی کرکے فیس بک پر رشتے داروں کے نام سے قابل اعتراض مواد شائع کرنے والے دو ملزماں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں امجد عالم میمن اور عطا محمد شامل ہیں ۔ملزمان نے اپنے رشتے داروں کے نام سے فیس بک پر قابل اعتراض مواد شائع کیا تھا اور ان کی جانب سے ہی شکایت کی گئی تھی جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :