مقبوضہ کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اہم تنصیبات کے گرد سکیورٹی بڑھادی گئی

منگل 23 فروری 2016 14:54

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اہم تنصیبات کے گرد سکیورٹی بڑھادی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں فرستہ بل، درنگہ بل اور کدلہ بل میں مظاہرین اور بھارتی فورس کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اس دوران علاقے میں مساجد کے لاؤڈ سپیکروں سے ”جاگو جاگو صبح ہوئی“ جیسے نغمے پیش کئے جاتے رہے۔ احتجاجی مظاہرین کی طرف سے ٹائر جلانے کی وجہ سے علاقے میں سانس لینا مشکل ہوگیا۔ بھارتی فوج کے میجر جنرل ارونددتہ نے کہا ہے حملہ آور غیر ملکی تھے جن کی شناخت کا تعین کررہے ہیں۔ لگتا ہے حملہ آور خود کش مشن پر تھے۔