نارنگ منڈی کے قریب کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن اور ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ٹرین کو حادثہ پیش آنے کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ‘ امدادی کام شروع کر دیا گیا

منگل 23 فروری 2016 14:54

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) نارنگ منڈی کے قریب کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن اور ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے لاہور آئی جہاں سے سیالکوٹ کیلئے روانہ ہوئی تاہم لاہور سے 40 کلومیٹر دور نارنگ منڈی کے قریب ٹرین کا انجن اور ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی۔ ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کردیا۔ ٹرین کو حادثہ پیش آنے کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔