حکومت پاکستان نے بلایاتومیرے لئے اعزاز ہوگا ‘نرگس ماول والا

منگل 23 فروری 2016 14:53

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) پاکستانی نژاد سائنسدان اور ہیرو نرگس ماول والا نے کہاہے کہ حکومت پاکستان نے خدمت کیلئے بلایا تو ان کیلئے اعزاز ہوگا ‘فی الحال تجربات میں مصروف ہیں اور علم طلبہ میں بانٹ رہی ہیں ‘ کسی قسم کی پالیسی سازی کا سوچنا قبل از وقت ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ آئن اسٹائن کے خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی کے نظریے کی تصدیق ہو گئی جن سائنسدانوں نے اس تاریخی پیش رفت پر کام کیا ہے ان میں پاکستانی نژاد نرگس ماول والا بھی شامل ہیں۔

نرگس ماول والا نے کہا کہ حکومت پاکستان نے انہیں دعوت دی تو ان کیلئے اعزاز ہو گا۔ نرگس ماول والا نے بتایا کہ وہ رواں سال کے آخر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔ انہیں پاکستان سے ٹنوں کے حساب دعوت نامے موصول ہوئے ہیں۔نرگس دنیا کی بہترین یونیورسٹی ایم آئی ٹی میں شعبہ طبیعات کی سربراہ ہیں انہوں نے کہاکہ نوجوان تعلیم میں دلچسپی لیں۔ کامیابی کاراز ذاتی ٹیلنٹ سے کہیں زیادہ ، ماحول ، مواقعوں اور کسی سرپرست کی موجودگی میں چھپا ہے۔

متعلقہ عنوان :