آبادی میں اضافے پر بڑی تیزی سے قابو پایاجا رہا ہے‘ بیگم ذکیہ شاہنواز

منگل 23 فروری 2016 14:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی و تحفظ ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی کی مختصرعرصے میں شبانہ روز کاوشوں سے آبادی میں اضافے پر بڑی تیزی سے قابو پایاجا رہا ہے، ہمارا اولین مقصد ماں اور بچے کی صحت ہے، پارلیمنٹیرین بھی آبادی پر کنٹرول کے حوالے سے معاونت کریں،پنجاب بھر میں اس سلسلے میں ضروری خدمات مہیا کی جا رہی ہیں کیونکہ ہمارا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ آبادی ہے، اسی لئے پورے پنجاب میں ہمارے فیملی ہیلتھ کلینکس اور فیملی ہیلتھ سنٹرز لوگوں کو بچوں میں مناسب وقفے کے حوالے سے ضروری معلومات و رہنمائی اور سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ آبادی میں اضافے پر قابو پانے کیلئے محکمہ بہبود آبادی کی خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق جاری آگاہی مہم اپنی مثال آپ ہے۔