ملک کی ترقی اور خوشحالی میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کرچکے،دانیال عزیز

منگل 23 فروری 2016 13:51

نورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ فلاحی منصوبوں پر تنقید عوام کی ترقی و خوشحالی کی مخالفت ہے مفاد عامہ کے منصوبوں کو بلاجواز ہدف تنقید باننے والوں کو عوام کی فلاح و بہبود سے کو ئی سروکار نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکرگڑھ کے نواحی گاؤں لوانکھ چاڑ میں معروف سیاسی سماجی شخصیت سہیل چوہدری کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کو مسائل سے دوچار کیا ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کرچکے ہیں ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے ملک میں ترقی ہوتی نہیں دیکھ سکتے ترقیاتی منصوبوں کی مخالف منفی سیاسی قوتیں عوام کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتیں ملک و قو م کی ترقی و خوشھالی کے منصوبوں کی تکمیل کی خاطر آخری حد تک جائیں گے ۔