اوکاڑہ ،دربار حضرت کرمانوالہ کے احاطے سے دو مشکوک افراد گرفتار

منگل 23 فروری 2016 13:51

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) دربار حضرت کرمانوالہ کے احاطے سے دو مشکوک افراد گرفتار،ملزم کوتفتیش کے لئے نا معلوم مقام پرمنتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حضرت کرمانوالہ کا سالانہ عرس24فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ دو مشکوک افراد جی ٹی روڈ پر واقع دربار حضرت کرمانوالہ شریف کے احاطے میں تصاویر بنا رہے ہیں،جس پر پولیس نے دونوں افراد کو پکڑ لیا جنہیں تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ انسپکٹر عزیز چیمہ کا کہنا ہے کہ حضرت کرمانوالہ شریف کا سالانہ عرس 24فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوں گے۔اس کے لئے سیکورٹی کا فول پروف پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پکڑے جانے والے مشکوک افراد سے دربار کی بنائی گئی تصاویر بھی بر آمد ہوئی ہیں