قومی اسمبلی میں جہیز پر پابندی کا بل پیش

جہیز پر پابندی سے ملک کی لاکھوں خواتین کے گھر آباد ہوسکتے ہیں،سمن سلطانہ جعفری

منگل 23 فروری 2016 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں جہیز پر پابندی کا بل پیش کر دیا گیا منگل کے روز ایوان زیریں کے اجلاس میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی سمن سلطانہ جعفری نے جہیز اور عروسی تحائف پر پابندی ایکٹ1976میں مذید ترمیم کا بل پیش کرتے ہوئے کہاکہ جہیز کی لعنت والدین کے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے جن گھروں میں لڑکیاں موجود ہوں تو وہاں پر والدین روٹی کی فکر کرنے سے زیادہ جہیز جمع کرنے کی فکر میں مبتلا رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ جہیز کی لعنت کی وجہ سے شادی شدہ خواتین خودکشیوں پر مجبور ہوتی ہیں اور انہیں اپنے سسرال میں طعنے برداشت کرنے پڑتے ہیں انہوں نے کہاکہ جہیز پر پابندی سے ملک کی لاکھوں خواتین کے گھر آباد ہوسکتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے بل پر ایوان سے رائے طلب کی تو ایوان میں موجود تمام اراکین نے بل کی حمایت کی ۔

متعلقہ عنوان :