ہریانہ فسادات،سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کا فیصلہ کل صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا

منگل 23 فروری 2016 13:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) بھارتی شہر ہریانہ میں فسادات کے باعث لاہور تا دہلی دوستی بس اور سمجھوتہ ایکسپریس بدستور معطل ‘ سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کا فیصلہ کل بدھ کو صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج سے پیدا ہونے والے فسادات کے بعد پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس اور لاہور سے دہلی چلنے والی دوستی بس سروس بند کردی تھی جو تاحال معطل ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کا فیصلہ کل بدھ کو صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب سے امرتسر دوستی بس معمول کے مطابق جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :