سعودی عرب میں تیار کیا گیا طیارہ آئندہ برس پرواز بھرے گا
سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 13:17
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : سعودی عرب میں تیار کیا گیا ملٹری طیارہ آئندہ برس پرواز بھرے گا۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ سال کی ڈویلپمنٹ اور ڈیزائن کی تیاری کے بعد سعودی عرب میںمقامی سطح پر ایک نیا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ تیار کر لیا گیا ہے جو کہ آئندہ برس آزمائشی پرواز بھرے گا۔شاہ عبد العزیز سٹی کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر شہزادہ ترکی بن محمد کے مطابقAN-132یوکرین کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جس میں مزید اسی طیارے تیار کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ طیارہ ملٹری ٹرانسپورٹ طیارےAN-32کا جدید ورژن ہے ۔لوکل پبلیکیشن سے بات کرتے ہوئے شہزادہ ترکی نے بتایا کہ اس طیارے میں جدید نوعیت کا انجن اور الیکٹرانکس استعمال کیے گئے ہیں جو اس طیارے ک کسی بھی ما حول میں پرواز بھرنے یا لینڈ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ یہ سعودی عرب کی ڈویلپمنٹ اور تکنیکی سر مایہ کاری کے لیے وابستہ متعدد کمپنیوں کے ساتھ پانچ معاہدے کرنے کے موافق ہے جس میں مکمل طور پر عوام کا سرمایہ کاری فنڈ لگایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدے نمایاں کمپنیوں کے ساتھ سول انڈسٹری ، سیٹلائٹ اور رڈار پروڈکشن کے شعبوں میں فروغ کے لیے کیے گئے ہیں۔شہزادہ ترکی نے بتایا کہ ان پانچ معاہدوں میں سے دو معاہدے بلیک ہاک اور انٹو نوو کی تیاری کے ہیں۔جبکہ دیگر معاہدوں میں بھی متعدد شعبوں کو فروغ دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.