تحر یک انصاف آزادکشمیر عام انتخابات کیلئے ”بدل دو کشمیر “کے نعرے کے تحت کل سے انتخابی مہم کا آغاز کریگی
آزاد کشمیر میں فوج کی نگرانی میں انتخابات نہ ہوئے تو (ن) لیگ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مارلیں گی ‘ چوہدری محمد سرور کی وفد سے گفتگو
منگل 23 فروری 2016 13:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف آزادکشمیر عام انتخابات کیلئے ”بدل دو کشمیر “کے نعرے کے تحت کل (بدھ) 24فروری سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی ، آزاد کشمیر میں فوج کی نگرانی میں انتخابات نہ ہوئے تو (ن) لیگ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مارلیں گی ،عوام (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں دونوں جماعتوں کا اب آ زاد کشمیر سمیت کہیں کوئی مقام نہیں و ہ اپنی سیاسی موت مر رہی ہے،تحر یک انصاف ہی اقتدار میں آکر مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کر یگی اور قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو پورا کیا جا ئیگا۔
وہ اپنی رہا ئش گاہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی سینئر نائب صدر فیصل منظور کی قیاد ت میں ملاقات کر نیوالے دفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پارٹی چےئر مین عمران خان آج کوٹلی آزاد کشمیر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں سے انتخابی جلسے میں خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے مسائل کا حل اور ترقی خوشخالی صرف تحر یک انصاف کے اقتدار میں آنے سے ممکن ہے کیونکہ تحر یک انصاف کے پاس جو ایماندار قیادت ہے وہ کسی اورجماعت کے پاس نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سواکچھ نہیں یہی وجہ ہے کہ آج دونوں جماعتیں احتساب کی وجہ سے خوفزدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کی وجہ سے کشمیری بھی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں مگر تحر یک انصاف اقتدار میں آکر کشمیری عوام سے انتخابی مہم میں کیے جانیوالے تمام وعدوں کو پوراکر یگی اور بدل دو کشمیر کے نعرے کو حقیقت میں بدل دیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.