مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر تشدد کا خاتمہ ممکن نہیں ، میر واعظ

منگل 23 فروری 2016 12:29

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس”ع“ گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر تشدد کا خاتمہ ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

حریت کانفرنس ”ع“ کی ایگزیکٹو کونسل جنرل کونسل اور ورکنگ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس حریت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی صدارت میں حریت صدر دفتر پر منعقد ہوا اجلاس میں حریت کانفرنس کی جملہ اکائیوں کے سربراہوں یا نمائندے نے شرکت کی اجلاس میں رواں سیاسی تحریکی اور تنظیمی امورات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل کے ساتھ غور و خوض کیا گیا اجلاس میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی اور حقوق انسانی کی صورت حال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے چشم پوشی کا عمل اس پورے خطے کے دائمی امن کے حوالے سے شدید خطرات کا باعث بنے رہے گا اور اس مسئلے کو حل کئے بغیر اس خطے میں دائمی امن کا قیام اور تشدد کا خاتمہ بعیداز امکان ہے اس مسئلے کی وجہ سے ہی گزشتہ سات دہائیوں سے اس خطے کی دو جوہری مملکتوں کے درمیان مخاصمانہ تعلقات کا خمیازہ برصغیر ہندو پاک کے ساتھ ساتھ جنوب ایشیاء کے کروڑوں عوام کو بھگتنا پڑ ہا ہے اجلاس میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر کا ایک دائمی اور منصفانہ حل اس خطے کی موجودہ پر تناؤ صورت حال اور بھی زیادہ اہمیت کا حامل بن گیا ہے اور یہ بھارت اور پاکستان کی سیاسی قیادت پر منحصر ہے کہ وہ اس مسئلے کے فوری اور دیرپا حل کے لئے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر اس خطے کے محفوظ مستقبل کی جانب پیش قدمی کریں اجلاس میں بھارت میں عدم برداشت کی صورت حال کے نتیجے میں پیدا ہو رہے مسائل کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس قسم کی صورت ہال ہندوستان کی دائیں بازو کی انتہا پسندانہ سوچ کے حامل قوتوں کے مفادات کی آبیاری کی موجب بن رہی ہے اور جس شدت کے ساتھ اس انتہا پسندی پر مبنی جارحانہ قوم پرستی کو حب الوطنی اور قومیت سے تعبیر کیا جا رہا وہ ہر لحاظ سے ایک تباہ کن صورت حال کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ۔