ساہیوال جیل میں قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

منگل 23 فروری 2016 12:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) ساہیوال کی سنٹرل جیل میں منگل کی علی الصبح قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق علی الصبح پہلی پھانسی مجرم فیض کو دی گئی۔

(جاری ہے)

مجرم نے 1992 میں برکت نامی شخص کو قتل کیا تھا۔ جبکہ دوسری پھانسی قتل کے مجرم رمضان کو دی گئی۔اس نے 2004 میں جائیداد کے تنازعے پر 3 خواتین کو قتل کیا تھا

متعلقہ عنوان :