راجن پور: دو مختلف ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق ، 25 زخمی

منگل 23 فروری 2016 12:01

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) راجن پور اور رحیم یارخان میں ٹریفک کے 2 المناک حادثات کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔راجن پور میں انڈس ہائی وے پر شاہ والی کے قریب 2 کوچوں اور ایک کار میں تصادم ہوا۔ حادثے میں پنجاب جانے والی ایک مسافرکوچ الٹ گئی۔ حادثے کاشکاردوسری کوچ کراچی سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہی تھی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ کوچوں میں سوار15 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو شاہ والی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔کار سوار افراد کی شناخت عبدالعزیز، صاحب خان اور وزیر کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ پولیس نے کوچ کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے کوچ قبضہ میں لے لی۔ اْدھررحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر سنجر پورکے قریب مسافربس اور ٹریلر میں تصادم ہوا۔ حادثے میں 3 افرادجاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ مسافر بس ظاہر پیر سے کراچی جارہی تھی۔زخمی افراد کو تحصیل اسپتال صادق آباد منتقل کردیاگیاہے

متعلقہ عنوان :