سرگودھا:بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش،2افراد گرفتار

منگل 23 فروری 2016 12:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) سرگودھا کی تحصیل کمالیہ میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی،درندہ صفت انسانوں نے بچی کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا ، متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں کمالیہ کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا، پولیس نے2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محلہ بھلول والا میں ایک بھٹا مزدور کی 4 سالہ بچی کو نامعلوم ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

اس دوران انہوں نے بچی کو تیز دھار آلے سے تشد د کا نشانہ بھی بنایا ، تاہم بچی کی چیخ پکار سن کر محلے کے لوگ جمع ہوگئے اور بچی کو تشویشناک حالت میں تحصیل اسپتال کمالیہ منتقل کیا۔دوسری جانب نامعلوم ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے، پولیس نے 2 مشکو ک افراد کو حراست لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :