وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا
منصوبہ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اپنے دور حکومت کے اختتام تک بجلی کے مسائل کو حل کر لیں گے ۔وزیر اعظم نوا ز شریف کی افتتاحی تقریب کے شر کا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 11:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کی شمسی توانائی پر منتقلی کا افتتاح کر دیا۔ پارلیمنٹ پہنچنے پر اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور چئیر مین سینیٹ رضا ربانی نے وزیر اعظم نوااز شریف کا استقبال کیا ۔ اس منصوبے میں تین ہزار نو سو چالیس سولر پینلز نصب کیے گئے ہیں جو فی گھنٹہ ایک میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
اس منصوبے کے بعد پارلیمنٹ کی بجلی کا بل صفر ہو گیا ہے ۔ بیٹری بیک اپ رکھنے کی بجائے اضافی بجلی کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کے افتتاح کے بعد پاکستانی پارلیمنٹ دنیا بھر کی وہ واحدگرین پارلیمنٹ ہے جو مکمل طور پر سولر انرجی پر شفٹ ہو گئی ہے۔ منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزرا سمیت چینی سفیر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گذشتہ برس 21اپریل 2015ء کو اس منصوبے کا سنگ بنیاد چینی صد شی چن پنگ نے رکھا تھا ، جسے گذشتہ برس ہی سات دسمبر کو مکمل کر لیا گیا تاہم اس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم نواز شریف نے یوم ھٰذا کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے شرکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پارلیمنٹ نے از خود بجلی بنانے کا فیصلہ کیا ۔ یہ منصوبہ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، منصوبے کی تکمیل پر اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیر مین سینیٹ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس منصوبے کی کرنیں پورے ملک میں پھیلیں گی ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد پارلیمنٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی میں خود کفیل ہو گئی ہے،یہاں سے بجلی نیشنل گرڈ کو بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ بجلی کی قلت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، بجلی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.