قلات،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے ٹھکانے تباہ، شرپسند گرفتار

منگل 23 فروری 2016 11:54

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء ) ایف سی اور حساس اداروں نے قلات کے علاقے جوہان اور گردونواح میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جبکہ چار ٹھکانے بھی مسمار کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

بلوچستان ضلع قلات کے علاقے جوہان اور گرد نواح میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ آپریشن کے دوران شرپسندوں کے زیر استعمال چار ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا جبکہ ٹھکانے سے 3 ایس ایم جی، 2 رائفل، بارودی مواد، مواصلاتی آلات سمیت سینکڑوں راوٴنڈز بھی برآمد کر لئے گئے۔