فلمسٹار میرا نے دوبارہ جوانی حاصل کرنے کیلئے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کرا لی ‘ ذرائع

منگل 23 فروری 2016 11:37

فلمسٹار میرا نے دوبارہ جوانی حاصل کرنے کیلئے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) فلمسٹار میرا نے دوبارہ جوانی حاصل کرنے کیلئے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کرا لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا بڑھتی عمر کی وجہ سے چہرے پر پڑنے والی جھریوں سے سخت پریشان تھیں اور اسی وجہ سے انہوں نے بیرون ملک سے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کرا لی ہے جس کے بعد میرا اب پہلے سے کم عمر ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی نظر آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق میرا اس سے قبل دو مرتبہ پہلے بھی اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجی کرا چکی ہیں ۔ میرا کے علاوہ اداکارہ لیلیٰ ، عتیقہ اوڈھو، آفرین ، ریما ، ریشم بھی اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کر اچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :