لندن فیشن ویک کا آغاز‘ موسم خزاں کے ملبوسات کی نمائش

منگل 23 فروری 2016 11:32

لندن فیشن ویک کا آغاز‘ موسم خزاں کے ملبوسات کی نمائش

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) لندن میں جاری فیشن شو میں عالمی برانڈز آئندہ موسم خزاں کے لئے اپنے ملبوسات پیش کریں گے۔ فیشن ویک کا آغاز مقامی فیشن ہاوٴس بربری کے شو سے ہوا۔

(جاری ہے)

ان کے ملبوسات میں فوجی انداز کے اوورکوٹ، لمبے لہراتے گاوٴن اور سکرٹس نمایاں تھے جبکہ رنگوں میں سیاہ اور سلیٹی پر زیادہ انحصار تھا۔ شو دیکھنے والوں میں ماڈل اور اداکارہ نومی کیمبل، سوکی واٹرہاوٴس، روزی ہنٹنگ ٹن وائٹلے سمیت شوبز کی دنیا کی متعدد شخصیات شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :