ہالی ووڈ فلم ”دی جنگل بْک“‘کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے

منگل 23 فروری 2016 11:25

ہالی ووڈ فلم ”دی جنگل بْک“‘کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) ہالی ووڈ کی ڈرامے اور ایڈونچر سے بھرپور نئی لائیوایکشن تھری ڈی اینیمیٹڈفلم ”دی جنگل بْک“‘کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے۔جان فیفریو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے یتیم بچے کے گِرد گھوم رہی ہے، جس کی تربیت گھنے جنگلات میں خطرناک جانور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بریگھم ٹیلر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فینٹسی ڈرامہ فلم کے مختلف کرداروں کیلئے پس پردہ ا?واز کا جادو جگانے والے اداکاروں میں بین کنگسلے، بِل مری، لیوپیٹا گانگ، نیل سیٹی، سکارلیٹ جانسن، کرسٹوفر واکن اورگیانس کارلوایسپوسیٹوشامل ہیں۔والٹ ڈزنی پکچرز کی خونخوارجنگلی جانوروں سے غیر معمولی دوستی اور محبت کی داستان پر مبنی یہ فینٹسی ڈرامہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت رواں برس 15اپریل کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :