بالی وڈ فلم” کی اینڈ کا“یکم اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 23 فروری 2016 11:25

بالی وڈ فلم” کی اینڈ کا“یکم اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) یو یو ہنی سنگھ کا یہ گانا کرینہ کپور اور ارجن کپور پر فلمایا گیا ہے۔ رومانٹک فلم یکم اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بالی وڈ فلم” کی اینڈ کا “ کا نیا گانا ”ہائی ہیلز“ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یو یو ہنی سنگھ کا یہ گانا کرینہ کپور اور ارجن کپور پر فلمایا گیا ہے۔ فلم ” کی اینڈ کا“ کی کہانی ایک بے کار نوجوان اور ایک اعلیٰ عہدے پر فائز لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ دونوں شادی کا فیصلہ کرتے ہیں اور طے کرتے ہیں کہ لڑکا بیوی کی طرح گھر داری کرے گا اور لڑکی کمائی کرے گی۔ انکی شادی کی راہ میں ان کے والدین بھی آتے ہیں لیکن آخر کار شادی ہو جاتی ہے۔ فلم یکم اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :