متنازعہ اداکارہ قندیل بلوچ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغام بھیج دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 11:03

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : پاکستان کی متنازعہ اداکارہ قندیل بلوچ سوشل میڈیا پر خاصی ایکٹو دکھائی دیتی ہیں۔ قندیل بلوچ زیادہ تر اپنے ویڈیو پیغامات کے لیے جانی جاتی ہیں جس میں وہ اکثر ہی اپنے مداحوں اور عمران خان کو پیغام دیتی نظر آتی ہیں۔ تاہم اب کی بار قندیل بلوچ نے کسی مداح یا عمران خان کو نہیں بلکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو پیغام میں قندیل بلوچ نے بھارتی وزیر اعظم کو خبردار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم (پاکستانیوں) سے ڈرو۔ تاہم یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ قندیل بلوچ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات جاری کیے ہیں ، قندیل بلوچ اس سے قبل پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے شادی کی پیشکش کر چکی ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان سے شادی کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔