فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں سے وہاں کے عوام کو ریلیف ملے گا‘شیخ آفتاب احمد

حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، فاٹا میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، وزیر مملکت پارلیمانی امور کا اجلاس سے خطاب

پیر 22 فروری 2016 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور انچارج وزیر برائے وزیر اعظم شکایات ونگ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے آج اسلام آباد میں پاک ایم ڈی جی کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فاٹا میں جاری منصوبوں کے بارے میں جائزہ لیا گیا اور نامکمل منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔وزیر مملکت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے کام میں تیزی لائی جائے تاکہ وہاں کے عوام کو جلد از جلد ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں سے وہاں کے عوام کو ریلیف ملے گا۔اجلاس میں ایم این اے کیپٹن (ر) محمد صفدر، وزارت منصوبہ بندی وترقیات ڈویژن ‘واپڈا کے نمائندوں ‘ وزارت پارلیمانی امور اور فنانس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :