ڈی سی او قصور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 فروری 2016 21:38

قصور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء) ڈی سی او قصور سلمان غنی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی افسران ، انجمن تاجران کے عہدیداران اور صارفین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جن اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں ان میںآ ٹا اوپن مارکیٹ ، بناسپتی گھی (پیکٹ /کھلا)فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ ، چاول سپر باسمتی نئے 65روپے فی کلو گرام ، چاول سپر باسمتی پرانے 70روپے فی کلو گرام، چاول اری 32روپے فی کلوگرام ، دال چنا باریک 96روپے فی کلو گرام ، دال چنا موٹی 97روپے فی کلو گرام ، دال مسور موٹی امپورٹڈ117روپے فی کلو گرام ، دال مسور باریک لوکل 142روپے فی کلو گرام ، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ246روپے فی کلو گرام ، دال ماش چھڑی ہوئی امپورٹڈ230روپے فی کلو گرام ، دال مونگ دھلی ہوئی 123روپے فی کلو گرام ، دال مونگ چھڑی ہوئی 122روپے فی کلو گرام ، کالے چنے موٹے 95روپے فی کلو گرام ، کالے چنے باریک 95روپے فی کلو ، سفید چنے موٹے 100روپے فی کلو ، سفید چنے باریک 98روپے فی کلو ، سرخ مرچ کندری اول 225روپے فی کلو ، بیسن 102روپے فی کلو ، چینی 62روپے فی کلو ، دودھ کھلا فی لیٹر 60روپے ، دہی 65روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا 500روپے فی کلو ، گوشت بڑا 250روپے فی کلو ، روٹی تندوری 100گرام 6روپے ، نان 100گرام 8روپے ، نمک 8روپے فی کلو ، کوئلہ 40روپے فی کلو ، اینٹ درجہ اول فی ہزار 6000روپے ، اینٹ درجہ دوئم فی ہزار 4000روپے جبکہ برائلر گوشت ، سبزی و فروٹ اور انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او قصور نے اس موقع پر تمام پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اشیاء ضروریہ کی فراہمی ضلعی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس کیمطابق ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں اور ناجائز منافع خوری کو ختم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اورکسی دوکاندار کو گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہ دی جائیگی ۔ انہوں نے ڈی او لائیو سٹاک اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم دیا کہ سلاٹر ہاؤسز کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں صفائی اور تندرست جانوروں کے گوشت کو یقینی بنایا جائے ۔

مزید حکم دیا کہ ڈی او لائیو رسٹاک اور ٹی ایم او ملکر گوشت فروخت کرنیوالوں کی دوکانوں کا وزٹ کرینگے اور دوکانوں پر صفائی اور جالی کا خاطر خواہ بندوبست کروایا جائیگا اور عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ملاوٹ سے پاک اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ سیمپل لئے جائیں تا کہ ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :