پتنگ بازی کرنے پر آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 فروری 2016 21:38

کامونکے(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء)پولیس نے پتنگ بازی کرنے پر آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز سٹی پولیس نے پتنگ بازی کرتے ہوئے شیش محل روڈ کے محمد عثمان،بلال،ساجد ٹاؤن کے محمد امجدکو گرفتار کرکے جبکہ صدر پولیس نے ٹبہ محمد نگر کے محمد عباس،کوٹ رفیق کے محمد سلیم،حبیب پورہ کے کاشف ،نواحی گاؤں منہیس کے صابر علی اور محمد عباس کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے مجموعی طور پر نوے پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔