جانور کوزہریلے ٹیکے لگاکر موت کی گھات اتارنے والے گروہ کے دو افراد گرفتار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 فروری 2016 21:35

اوکاڑہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء) جانور کوزہریلے ٹیکے اور زہریلی گولیاں کھلا کر موت کی گھات اتارنے کے گروہ کے دو افراد کوگرفتارکرلیا گیا جب کہ چھ فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں ایک طویل عرصہ سے جانورکو ٹیکے لگا کر یا گندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا کر ہلاک کر دیا جاتا رہاہے پھر اس گروہ کو دوسر ے ساتھی اونے پونے داموں مردہ جانور کی خرید کرکے اس کا گوشت لاہور کے اعلیٰ درجہ کے ہوٹلوں کو فروخت کر دیتے جب کہ ان کی کھال الگ فروخت کر دیتے تھے گذشتہ روز نواحی چک 50ڈی کے رہائشی نیاز احمد کی 8گائے ،2بھینسیں اور ایک ویڑا کو اسی طرح ہلاک کر دیا گیا جس کی اطلاع پولیس کودی گئی جس پر تھانہ صدر دیپالپور نے اکرم عرف کالی ولد سلطان ،سلطان عرف سولی ولد گوماں ،نظام کے دو بیٹوں نور اور ظہور،قاسم علی کے دو بیٹوں محمد یار اور اللہ دتہ اور ایک ملزم صدی سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :