مفاد پرست گروہ سازش کے تحت حاجی شہر کا امن وامان تباہ کرنے میں مصروف ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 فروری 2016 21:35

سبی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صوبائی نائب صدرممبر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی شہر نوابزادہ میرشادین خان شاہوانی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مفاد پرست گروہ حاجی شہر کے امن وامان کوتباہ کرنے میں مصروف ہیں ہم کسی صورت علاقے کے امن وامان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر نوابزادہ شاہنواز شاہوانی،چیئرمین یونین کونسل حاجی شہر امیر بخش شاہوانی ،وائس چیئرمین امداد علی لاشاری ،ممبر میوہ خان سومرہ ،ارباب ذولفقار مہر،اقلیتی ممبر پریتم داس مکھی و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حاجی شہر ایک پرامن علاقہ ہے اور علاقے کے لوگ شیر و شکر کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں لیکن ایک ناکام و سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک مفاد پرست گروہ حاجی شہر کے امن وامان کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن ہم ان کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ حاجی شہر کی انتظامیہ نے بھی علاقے کے عوام کو دہشت گردوں اور چوروں و لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑے ہوئے ہیں جہاں وہ لوگ لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کر رے ہیں لیکن حاجی شہر انتظامیہ ان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے انہیں مکمل تحفظ فراہم کر رہے ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ حاجی شہر امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر تے ہوئے حاجی شہر کے امن وامان کو بحال رکھا جائے اور چوروں ،لٹیروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے علاقے کے عوام کو تحفظ کو فراہم کرے تاکہ علاقے کے عوام اپنی زندگی عزت دارانہ طریقے سے زندگی بسر کر سکے بصورت دیگر علاقے کے عوام سڑکو ں پر نکل آئیگی جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور حاجی شہر کے انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :