متانی میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت،حکومت نے غیر ملکی کمپنی کو این او سی نہیں دیا

100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری نہیں ہوسکی ،عمرا ن خان کا ٹوئٹ

پیر 22 فروری 2016 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) حکومت پاکستان نے متانی کے علاقہ میں آئل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے غیر ملکی کمپنی کو این او سی نہیں دیا جس کے باعث 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری نہیں ہوسکی ،یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے گیس برآمد کرنے کیلئے بلین دالرز کے معاہدے کیے تاہم پشاور متانی میں گیس دریافت کی اجازت نہ دے کر غیر ملکی سرمایہ کار کمپنی کو بدظن کیا گیا انہوں نے کہا کہ وفاق اگر اجازت دے دیتا تو کے پی کے میں 100 ملین ڈالرز کے قریب سرمایہ کاری متوقع تھی اور اس سے صوبہ کے حالات میں بھی نہ صرف تبدیلی آتی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا پیغام بھی باہر ممالک کو جاتا۔

متعلقہ عنوان :