انٹر بورڈ گرلز ہاکی اور بیڈمنٹن مقابلوں میں لاہور بورڈ نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

پیر 22 فروری 2016 21:09

انٹر بورڈ گرلز ہاکی اور بیڈمنٹن مقابلوں میں لاہور بورڈ نے چیمپئن ہونے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء ) انٹر بورڈ گرلز ہاکی اور بیڈمنٹن مقابلوں میں لاہور بورڈ نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، تفصیلات کے مطابق نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں لاہور اورمردان بورڈکے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جس میں لاہور بورڈ نے مردان بورڈ کو 8-0 سے شکست دیتے ہوئے چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ اسلام آباد اور فیصل آباد بورڈزکے درمیان کھیلا گیا جس میں اسلام آباد بورڈ نے فیصل آباد بورڈ کو 7-0 سے شکست دیتے ہوئے انٹر بورڈز گرلز مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ روڈھم ہال میں کھیلے گئے بیڈمنٹن کے فائنل مقابلے میں بھی لاہور بورڈ ہی فاتح رہا، فائنل مقابلہ میں لاہور بورڈ نے اپنے مدِ مقابل فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ &سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کو 2-1کے مارجن سے شکست دی جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے مقابلے میں مردان بورڈ نے بنوں بورڈ کو 2-0کے واضح فرق سے شکست دی۔

(جاری ہے)

خواتین کے مقابلوں میں لاہور بورڈ نے مجموعی طور پر 10پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ساہیوال بورڈ نے 06پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ میر پور آزاد جموں وکشمیربورڈ نے 05پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اور اسکے ساتھ ہی انٹر بورڈز گرلز مقابلے2016آج اختتام پذیر ہوئے۔ ۔

متعلقہ عنوان :