بھارت میں امن و امان کی صورتحال کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس معطل ہے ٗ پارلیمانی سیکرٹری وزارت ریلوے
فی الحال کے پی کے میں پی آئی اے کے کسی بلنگ آفس کو فروخت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ٗ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات
پیر 22 فروری 2016 20:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ بھارت میں امن و امان کی صورتحال کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس معطل ہے وہاں حالات ٹھیک ہوتے ہی ٹرین سروس بحال ہو جائیگی ، پی آئی اے کے کوئی اثاثے فروخت نہیں کئے جا رہے ، پی آئی اے کے اثاثوں اور ملازمین کی ملازمتوں کا تحفظ کیا جائیگا ۔ پیر کو وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں وزارت ریلوے کے پارلیمانی سیکرٹری عاشق کرمانی نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ریلوے سروس جاری ہے تاہم اس وقت بھارت میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس معطل ہے بھارت میں حالات بہتر ہوتے ہیں ٹرین سروس بحال ہو جائیگی ۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پاکستان ریلوے نے کوئی روٹ بند نہیں کیا تاہم راولپنڈی اور کوہاٹ کے درمیان چلنے والی واحد پیسنجر ٹرین کو تجارتی طور پر قابل عمل نہ ہونے کی بنا پر 15 نومبر2011 سے بند کیا تھا انجینئر داور خان کنڈی کے سوال کے جوب میں ایوان کو بتایا گیا کہ اس وقت پی آئی اے نقصان میں جا رہی ہے توقع ہے کہ سال 2015 کیلئے 27.83 بلین روپے ہو گا 30 ستمبر 2015 تک مجموعی نقصانات 247 بلین روپے ہو گئے تھے ایوان کو بتایا گیا کہ سابق حکومت کے پانچ سال کے دوران پی آئی اے کو 163 بلین روپے اور موجود حکومت کے دو سال کے دوران 57 بلین روپے کا نقصان ہوا ہے موجودہ دور حکومت کے دوران پی آئی اے میں کل 611 تقرریاں کی گئی ہیں ان میں سے 507 سینئر ٹکنیشنز ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.