آئیسکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی

آئیسکو چیف ایگزیکٹو محمد یوسف اعوان کو عہدے سے برطرف کر کے تمام غیر قانونی بھرتیاں ختم کر دی گئی ہیں ، وزیراعظم کو بریفنگ

پیر 22 فروری 2016 19:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) آئیسکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی جس میں بتایا گیا کہ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو محمد یوسف اعوان کو عہدے سے برطرف کر کے تمام غیر قانونی بھرتیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئیسکو میں 2ہزار بھرتیوں کا خلاف ضابطہ ہونے کا انکشاف ہوا تھا، جس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کر دی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو محمد یوسف اعوان کو برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ تمام غیر قانونی بھرتیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :