غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنا ہوگا، اس کیلئے قانون میں ترامیم کی ضرورت ہے ، میری نئی دستاویزی فلم ایک لڑکی کے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے،آسکر میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز ہے
آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کا اپنی نئی فلم کی تقریب رونمائی سے خطاب
پیر 22 فروری 2016 18:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنا ہو گا،میری دستاویزی فلم ایک لڑکی کے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے، غیرت کے نام پر قتل روکنے کیلئے قانون میں ترامیم ضروری ہے، آسکر میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز ہے۔
وہ پیر کو وزیراعظم آفس میں اپنی دستاویزی فلم ’’اے گرل ان دا ریور‘‘کی تقریب رونمائی کے موقع پر تقریب سے خطاب اور سرکاری ٹی وی سے گفتگو کر رہی تھیں۔شرمین عبید چنائے نے کہا کہ منتخب سیاسی قیادت نے میرے پیغام کو سنا اور قانون سازی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے خلاف اقدامات کریں گے، میری فلم کی وزیراعظم آفس میں نمائش بہت اہم ہے،فلم کا مقصد لوگوں کو باور کرانا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.