چینی ٹریژری بانڈ فیوچرز پیر کو کم شرح پر بند ہوا

پیر 22 فروری 2016 17:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء )چین کا ٹریژری بانڈ فیوچرز مارچ 2016ء میں تصفیے کا معاہدہ 100.85ژوان (قریباً15.48امریکی ڈالر )کی شرح پر یکساں رہنے کے ساتھ پیر کو کم پر بندا ہوا ۔جون 2016ء کا معاہدہ 0.080فیصد کی میں سے 100.39ژوان پر بند ہوا ۔ ستمبر 2016ء کا معاہدہ 0.120فیصد کی کمی سے 100.15ژوان پر بندا ہوا۔

(جاری ہے)

یہ کنٹریکٹ معینہ تاریخ پر پہلے سے تعین شدہ نرخ پر ٹریژری بانڈز کی خریداری یا فروخت کے معاہدے ہیں ، ان کے تحت سرمایہ کاروں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ بانڈز کی مالیت میں اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھائیں یا جوا کھیلیں ۔ٹریژری بانڈفیوچرز شنگھائی میں قائم چائنا فنانشل فیوچرز ایکس چینج میں شروع کیا گیا تھا اور اس نے 6ستمبر 2013سے لین دین کا آغاز کیا ہے ۔