غریت کے نام پر قتل کرنا کوئی غیرت نہیں ہے‘ نواز شریف
خواتین کو حقوق دینے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ،قائد اعظم کے ویژن کو پاکستان میں حقیقت بنانا پر میرا عزم ہے، شر مین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی میں گفتگو
پیر 22 فروری 2016 17:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ غریت کے نام پر قتل کرنا کوئی غیرت نہیں ہے‘ خواتین کو حقوق دینے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔ قائد اعظم کے ویژن کو پاکستان میں حقیقت بنانا پر میرا عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں شر مین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے معاشرے کے تاریک پہلو کو اجاگر کیا ہے ۔ شرمین عبید چنائے معاشرے کے چیلنجنگ موضوعات کا انتخاب کرتی ہیں۔ شرمین عبید چنائے کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام عورتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کا درس دیتا ہے۔ اسلام میں مردوں اور عورتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عورتوں کو تہفظ اور ان کے حقوق دلانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کے خلاف حکومت جو بھی اقدامات ہوئے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اس ملک کا فخر ہیں۔ تحریک پاکستان میں بھی عورتوں نے مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعطم کے ویژن کو پاکستان میں حقیقت بنانا میرا عزم ہے۔ ویژن 2025 ء میں عورتوں کو ترقی اور معاشرے میں خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ عورتوں کو معاشرے میں تحفظ دینے کے لئے اقداما ت کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.