وزارت پٹرولیم نے بڑی صنعتوں کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کیلئے گھریلوصارفین کی گیس بند کردی ہے، 60کے قریب بڑی صنعتوں نے 4کی بجائے 24گھنٹوں کیلئے گیس حاصل کرنے کا پروانہ حاصل کر لیا ہ،گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ئی نادرن گیس کے سینئر جی ایم جواد نسیم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 فروری 2016 17:18

وزارت پٹرولیم نے بڑی صنعتوں کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کیلئے گھریلوصارفین ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء) وزارت پٹرولیم نے بڑی صنعتوں کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کیلئے گھریلوصارفین کی گیس بند کردی ہے، بڑی صنعتوں نے کوٹے سے زائد گیس فراہمی کیلئے اجازت نامے حاصل کر رکھے ہیں۔جس کے باعث مخصوص بڑی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو بلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق 60کے قریب بڑی صنعتوں نے 4کی بجائے 24گھنٹوں کیلئے گیس حاصل کرنے کا پروانہ حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سوئی نادرن گیس کے سینئر جی ایم جواد نسیم کا کہنا ہے کہ جن فیکٹری مالکان نے وزارت سے اجازت لی ہوئی ہے صرف انہیں کوٹہ سے زائد گیس فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی نے خود کبھی بھی کسی کو زائد گیس فراہم نہیں کی ۔اسی طرح گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ڈیفنس،جوہر ٹاؤن،ٹاؤن شپ،کالج روڈ میں رات کے وقت گیس غائب رہتی ہے دن کے وقت گیس فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی ایک ہزار ملین کیوبک فٹ شارت فال کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :