برطانوی ادارہ یورپ بزنس اسمبلی کا پیڈمک کے چیئرمین ایس ایم تنویر کو مینیجرآف دی ایئر میڈل دینے کا اعلان

پیر 22 فروری 2016 16:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) عالمی سطح پر کاروباری ترقی اور فروغ کیلئے کام کرنے والے ایک برطانوی ادارہ یورپ بزنس اسمبلی نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے چیئرمین ایس ایم تنویر کو مینیجرآف دی ایئر میڈل دینے کا اعلان کیا اور آگاہ کیا ہے کہ ان کے ادارہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی بہترین خدمات کی فراہمی کے پیش نظر اسے بہترین انٹرپرائزز کا ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی شناخت رکھنے والے اس ادارہ میں دنیا کے ماہر ترین اور تجربہ کار بزنس لیڈرشامل ہیں۔ یورپ بزنس اسمبلی کا اجلاس آئندہ سال 22مارچ کو لندن میں منعقد ہوگا جس میں ایس ایم تنویر کو اپنے ادارہ کے بارے میں تفصیلات، کارکردگی اور تعارف پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ متذکرہ ادارہ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی ڈائریکٹر گرینا گروبٹس نے ایس ایم تنویر کی کاروباری خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ادارہ کو انڈسٹری لیڈر اور بہترین کاروباری ادارہ کا ایوارڈ دینے کا فیصلہ سے آگاہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :