جرائم پیشہ افراد کے گرد شکنجہ تنگ کر دیا ،بہت جلد شہر میں امن و امان کی صورتحال مثالی ہو جائے گی ‘ ایس پی سٹی

پیر 22 فروری 2016 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) ایس پی سٹی ہارون جوئیہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے گرد شکنجہ تنگ کر دیا گیا ہے اور بہت جلد شہر میں امن و امان کی صورتحال مثالی ہو جائے گی ۔ گزشتہ روز انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر سٹی سرکل کا دورہ کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل 58کے مرکزی دفتر میں سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ہر طرح سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے اور حال ہی میں ہمارے دو جوانوں نے شہادت ھاصل کر کے اس بات کا ثابت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہارون جوئیہ نے کہا کہ پولیس کے ساتھ شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے بارے میں پولیس کو آگاہ کریں تاکہ پولیس بروقت مشکوک لوگوں کے خلاف کارروائی کر سکے ۔

اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل باؤ رفیق گجر ، وائس چیئرمین عرفان تاج ، محمد فریاد ، طاہری خان ، حنیف خان اور وسیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سٹی کو اپنے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ جبکہ اس موقع پر سماجی رہنما شاہد قادر بھی موجود تھے جنہوں نے ملک میں امن و امان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔

متعلقہ عنوان :