پہلی پاک بحریہ اوپن رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 26 فروری سے شروع ہو گی

پیر 22 فروری 2016 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء)کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی پاک بحریہ اوپن رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 26 فروری سے نیوی فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس سینٹر، کارساز میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز، جونیئر انڈر 17 سنگلز، انڈر 15 سنگلز، انڈر 13، انڈر 11، انڈر 9 سنگلز، انٹرکالجیٹ سنگلز برائے بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے ہوں گے۔

ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 فروری تک اپنی انٹریز مبلغ 500 روپے سرور حسین کے پاس جمع کرا دیں۔ خواجہ سعید حئی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر اور سرور حسین سیکرٹری اور میڈیا کو آرڈینیٹر، گلزار فیروز نائب صدر، لیفٹیننٹ کمانڈر ارشد اور لیفٹیننٹ کمانڈر اعوان کو آرڈینیٹرز ہوں گے