Live Updates

دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں،مغربی قو تیں انکے خلا ف بے بنیا د پر وپیگنڈے کر رہی ہیں ،مولانا عبدالغفور حیدری

پیر 22 فروری 2016 16:36

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں مغربی قو توں نے دین اسلام اور مدارس کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈے کر کے اپنی مذموم مقاصد حاصل کر نے کی کوشش کر رہے ہیں لو گوں کو بنیادی حقوق اور امن کا درس سب سے پہلے اسلام نے ہی دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی نصیرآباد کی جانب سے کچی پل گوٹھ میر گل جان بنگلزئی میں دی گئی چائے پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی نصیرآباد کے امیر مولانا عبداللہ جتک،مولانا غلام حیدر بنگلزئی، میر نظام الدین لہڑی، حافظ سعیداحمد بنگلزئی، ضیاء الدین لہڑی ودیگر موجود تھے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی دینی مدارس اسلام دینی اور پوری امت مسلمہ کے خلاف کسی بھی مغربی حربے کو کامیاب ہونے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ طاغوتی قوتیں ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کو اپنے شکنجے میں لانے کیلئے دینی مدارس کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگا کر مسلمانوں کے اندر ایک دوسرے کے خلاف نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف العمل ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک وقوم سمیت امت مسلمہ اور دین اسلام کی خیر خواہ جماعت ہے اور جوکہ ہر طرح کی دہشتگردی اور سازش سے پاک ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین پر مکمل طور پر عمل کر نے سے ملک میں امن وامان قائم ہو گی اور لوگوں کو ان کے حقوق بھی مل سکیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :