اورنگی ٹاؤن میں پولیس کارروائی بدنام زمانہ ملزم محفوظ اللہ کا قریبی ساتھی گرفتار

پیر 22 فروری 2016 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے بدنام زمانہ ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو کا قریبی ساتھی گرفتار کرلیا۔ ویسٹ زون پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے کٹی پہاڑی پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم بھالو کی ہلاکت کے بعد مفرور ہوگیا ، گرفتار ملزم پولیس موبائل پر دستی بم حملوں ، بھتہ خوری ، ڈکیتی سمیت میڈیا وینز پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :