کرپشن کے خلاف ملک گیر مہم میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے ،حافظ حشمت

پیر 22 فروری 2016 16:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف ملک گیر مہم امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے تو انشاء اللہ پاکستان کو فری کرپشن اسلامی ریاست بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یونین کونسل کافورڈھیری میں شمولیت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جمال ناصر ، خان زیب ، آبادگل ، خان خیل ، ظفر حیات ، اعظم خان ، مرُاد خان ، قاری ساجد ، حاجی ممتاز خان ، عظمت خان ، انور باچا اور دیگر افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر اپنے اپنے خاندان سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتی تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی پی کے سیون سید محمد عثمان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حشمت خان نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ملک میں غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ ہمارے نوجوانوں کے پاس ڈگریاں تو موجود ہیں لیکن ان کے لیے حکومت کے پاس روزگار نہیں۔ قومی اداروں کو کرپشن اور بدانتظامی سے تباہ و برباد کرکے فروخت کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ نجکاری کے نام پر قومی اداروں کی بندر بانٹ اور لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے لیکن کرپشن کی دیمک نے اس کو خراب اور برباد کیا ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان امیر جماعت سراج الحق کی قیاد ت میں بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :