ایف سی نے ایرانی ڈیزل سے بھرے تین آئل ٹینکرز کوتحویل میں لے لیا

پیر 22 فروری 2016 16:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) فرنٹیئرکوربلوچستان نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے سبی روڈ پرکارروائی کے دوران ایرانی ڈیزل سے بھرے تین آئل ٹینکرز کوتحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ایف سی اہلکاروں نے سبی روڈ پر غیرقانونی ڈیزل سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایرانی ڈیزل سے بھری تین آئل ٹینکرز کوقبضے میں لے لئے جن میں 1لاکھ15ہزار ایرانی ڈیزل بھراہواتھا۔ ترجمان کے مطابق گاڑیوں کومزیدکارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :