وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا شیخوپورہ میں پتنگ بازی کے خلاف نوٹس

پیر 22 فروری 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شیخوپورہ میں پتنگ بازی کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جواد قمر اور ڈی ایس پی مریدکے ارشد ساہی کو او ایس ڈی بنانے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے عمر شیراز کو معطل کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شیخوپورہ میں پتنگ بازی کے خلاف نوٹس لے لیا۔

شیخوپورہ میں گزشتہ 2 روز سے بسنت منائی جا رہی ہے اور شہری کھلے عام قانون کی خلاف کرتے ہوئے پتنگ بازی کر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ بے بس ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جواد قمر اور ڈی ایس پی مریدکے ارشد ساہی کو او ایس ڈی بنانے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے عمر شیراز کو معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے