لاہور ہائیکورٹ ، اورنج لائن میٹرو منصوبے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری،سماعت 3 مارچ تک ملتوی

پیر 22 فروری 2016 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن میٹرو منصوبے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہو ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ ایل ڈی اے نے منصوبے کے دفاع کیلئے سابق گورنر شاہد حامد کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کئے اور تاریخی عمارتوں کی 200 فٹ حدود میں عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر لوکل کمیشن قائم کرتے ہوئے منصوبے کے خلاف درخواست پر سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔