راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کا بینظیر بھٹو قتل کیس کے پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار

پیر 22 فروری 2016 16:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ‘ عدالت نے دونوں پراسیکیوٹرز کو آخری موقع دیتے ہوئے آئندہ سماعت کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے کی ۔

سماعت کے موقع پر استغاثہ کا گواہ احمد شعیب حاضر ہوا تاہم ایف آئی اے کے دونوں پراسیکیوٹر چودھری اظہر ، خواجہ امتیاز میں سے کوئی بھی عدالت حاضر نہ ہو سکا ۔ عدالت نے پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چودھری اظہر ، خواجہ امتیاز کو حاضری کیلئے آخری موقع دے دیا ۔ مقدمے کی سماعت چوبیس فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :