فون کو صرف 5منٹ میں چارج کرنیوالا چارجر تیار

اے ایس اے پی تمام چارجرز سے 16گنا تیز کام کرتا ہے ،آئی فون کو لگاتار 3مرتبہ چارج کرسکتا ہے

پیر 22 فروری 2016 15:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) چینی ماہرین نے ایسا چارجر تیار کیا ہے جو صرف5منٹ میں آپ کے فون کو چارج کرے گا جب کہ یہ چارجر خود بیٹری کی لائف کو بھی 4 گنا بڑھادیتا ہے۔کراڈ فنڈنگ ویب سائٹ کے مطابق ڈیش اے ایس اے پی ( ایز سون ایز پاسیبل چارجر کو چینی ماہرین نے تیار کیا ہے اور یہ بیٹری چارجر خود بھی یوایس بی پورٹ اور دیگر آلات سے چارج ہوسکتا ہے۔

ڈیش چارجرکی چارج کرنے کی گنجائش 5 ہزار ایم اے ایچ ہے جبکہ بازار میں دستیاب بہترین بیٹری چارجر آلات اب تک 2 ہزار ایم اے ایچ سے آگے نہیں پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

ایک اے ایس اے پی چارجر لگاتار 3 آئی فون چارج کرنے کیلئے کافی ہے جن میں 15 منٹ سے زائد کا وقفہ نہیں لگتا ۔ ٹیکنالوجی کے دیگر ماہرین نے کہا ہے کہ تیز ترین چارجنگ سے فون کی اوریجنل اور قیمتی بیٹری پر کوئی مضر اثر نہیں ہوگا۔

موبائل فون کی بیٹری کو چارج کرنے والے آلات 100 سے 300 یا زیادہ سے زیادہ 500 سائیکل کے بعد ختم ہوجاتے ہیں لیکن اے ایس اے پی چارجر 1200 سائیکلز تک کام کرتا ہے۔ اس طرح اگر روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ 3 سال تک کارآمد رہتا ہے۔ چارجر کی قیمت 89 ڈالر ( پاکستانی 9 ہزار روپے) ہے جس کی بین الاقوامی فروخت رواں سال جون سے شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :