لیہ ‘ پیر جگی کے قریب بھاگل نہر میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا

پیر 22 فروری 2016 15:11

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء)لیہ میں پیر جگی کے قریب بھاگل نہر میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا،شگاف پڑنے سے 200 ایکٹر سے زائد فصلیں زیرآب آگئیں۔

(جاری ہے)

سب ڈویژنل آفیسر انہار کی سربراہی میں عملہ نے موقع پر پہنچ کر شگاف کو پرْ کرنے کی کوشش شروع کردی ہے ‘نہر کو بھی بند کردیا گیا ‘نہر میں شگاف پڑنے سے سب سے زیادہ نقصان گندم کی فصل کو ہوا ۔محکمہ انہار ذرائع کے مطابق ابھی تک نہر میں شگاف پڑنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔